امریکہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں مارچ

   

شکاگو : امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کے شہریوں نے 2020ء میں اسلحہ کی تباہ کاریوں کی مذمت کرنے کے لیے مارچ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ برس شکاگو میں فائرنگ کے 762واقعات پیش آئے،جن میں دسمبر کے 27واقعات بھی شامل ہیں۔ یہ تعداد 2019ء کی مقابلے میں 55فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے دوران 100سے زائد مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے، جن میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔