امریکہ میں فائرنگ میں سات لوگ زخمی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ کے وسطی مغربی وسکانسن کے ملوائکی میں بدھ کو ایک مردہ گرھ کے پاس ہوئی فائرنگ میں کم از کم سات لوگ زخمی ہوگئے ۔مقامی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ملوائکی پولیس محکمے کے کارگزار سربراہ مائکل برونسن نے نامہ نگاروں سے کہا،‘‘متاثرین میں 24سے 48 سال کی عمر کے لوگ شامل ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور سبھی کی حالت مستحکم ہے ۔’’پولیس نے فائرنگ کرنے والے نا معلوم شخص کی تلاش کے لئے وسیع مہم چلائی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اس کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس کو مطلع کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔