واشنگٹن : امریکہ میں کوریئر کمپنی کے احاطے میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت پر سکھ برادری سراپا احتجاج ہے اور اس نے امریکی حکومت سے تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو رات گئے امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولیس میں ایک مسلح شخص نے مشہور کوریئر کمپنی کے احاطے میں فائرنگ کی تھی جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بعد میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔اس فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 4 کا تعلق سکھ برادری سے تھا۔
