امریکہ میں فائرنگ2 افراد ہلاک، 6 زخمی

   

نیویارک : امریکہ کے شہر میمفس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد مرد ہیں جبکہ 1 شخص کی حالت نازک ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کی تنعش جاری ہے، پارٹی میں تقریباً 200 سے 300 افراد موجود تھے۔ پولیس کے مطابق اجازت کے بغیر پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔