امریکہ میں فائٹر جٹ طیارہ غائب

   

نیویارک : امریکہ میں سینکڑوں کروڑ روپے مالیتی فائٹر جٹ F-35 طیارہ غائب ہو گیا۔ ملٹری کے حکام نے فائٹر جٹ کا پتہ بتانے کی عوام سے خواہش کی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پرواز کے دوران ناگزیر صورتحال کے بعد ساؤتھ کیرولینا کے بیوپوسٹ ایئر اسٹیشن سے امریکہ کا فائٹر جٹ F-35 لاپتہ ہو گیا۔اتوار کے دن یہ واقعہ پیش آیا۔ اس کی قیمت سینکڑوں کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس قیمتی جہاز کے غائب ہو جانے سے حکام تشویش میں ہیں ۔ فیڈرل ایوی ایشن ریگولیٹری کے ساتھ مل کر اس جٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔ غائب ہونے والے جہاز سے متعلق عوام سے تعاون کی خواہش کی گئی ہے۔ اور کسی بھی طرح کی اطلاعات ہونے پر مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور تنقیدیں میں بھی کی جا رہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ٹریکنگ کے آلات کہاں گئے؟