امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، 2 ہلاک

   

واشنگٹن: امریکہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 اہل کار ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست الباما میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کرگرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ٹینیسی نیشنل گارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پرتھا۔ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔