حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ نکیتا گوڈیشالہ کی لاش جن کا مبینہ طور پر امریکہ میں قتل کیا گیا تھا توقع ہے کہ 7 یا 8 جنوری کو ہندوستان لائی جائے گی ۔ تمام قانونی اور انتظامی طریقہ کار مکمل ہوچکے ہیں ۔ کشن ریڈی نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانہ کو ایک خط بھی پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نکیتا کی لاش ہندوستان لانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ کشن ریڈی نے نکیتا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان وجئے پوری کالونی تارناکہ میں رہتا ہے ۔ جو ان کے حلقے کے تحت آتا ہے ۔ نکیتا کے اہل خانہ کی درخواست کے بعد کشن ریڈی نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے ربط کیا تھا تاکہ نکیتا کی لاش ہندوستان لاسکے ۔ نکیتا کو اس کے بوائے فرینڈ نے ہی قتل کر کے ہندوستان آگیا تھا جس کی تلاش امریکی پولیس کررہی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ بھی جاری کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم امریکہ سے ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو پہنچ گیا تھا ۔۔ ش