واشنگٹن: آپ کو یہ سن کر یقین نہیں آئے گا لیکن 86 سالہ امریکی خاتون میرین فورسٹ نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندار کو دیدی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بزرگ خاتون کو ایک مارٹ کے کیشیئر والٹر نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے مجبور کیا، اس لاٹری کا جیک پوٹ انعام 5 لاکھ ڈالرز کا تھا۔والٹر کے کہنے پر خاتون نے لاٹری لی اور کیشیئر سے وعدہ کیا کہ اگر وہ جیت گئیں تو اس کا خیال کریں گی، تاہم میرین جیک پوٹ تو نہ جیت سکی لیکن وہ لاٹری میں 300 ڈالر کی انعامی رقم جیت گئی۔ جس کے بعد خاتون اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کچھ غبارے اور ایک لفافہ لیے شاپنگ مارٹ میں پہنچ گئیں اور انعام کی آدھی رقم والٹر کو دے دی۔اس تمام واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہوئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تعریف کر رہے ہیں۔