نیویارک: گزشتہ رات سے جاری شدید طوفان اور بارش کے باعث امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی۔ نیویارک، نیو جرسی، کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس اور نیو ہیمپشائر میں موسم کی خراب صورتحال نے زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ نیویارک میونسپلٹی نے شہریوں کوغیر متوقع سیلاب سے خبردار کیا ہے ۔ میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک والوں کو مشورہ دیا کہ جب تک ضروری نہ ہو ٹریفک سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔