امریکہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ

   

واشنگٹن ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں صوبہ مشی گن کے دارالحکومت لانسنگ میں واقع کیپٹل بلڈنگ میں جمعرات کے روز کورونا وائرس (کووڈ -19) کی روک تھام کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے خلاف سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا، جن میں سے کچھ لوگوں کے پاس ہتھیار تھے ۔مظاہرین کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے کی جارہی کوششوں کے تحت گورنر گورنر گریچین وہٹمر کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن کی مخالفت کر رہے تھے ۔ سوشل میڈیا میں پوسٹ کئے گئے جائے وقوعہ کے ویڈیو اور تصاویر میں مظاہرین ہتھیار لئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔