واشنگٹن :امریکہ نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا۔امریکہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کاباعث ہے،خوف کانہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے توقع ظاہرکی ہیکہ بوسٹرزکیساتھ موجودہ ویکسینزمعاون رہیں گی۔دوسری جانب برطانیہ نے 18 برس سے زائد عمر کے ہر شخص کو بوسٹر لگانے کا اعلان کردیا ہے جب کہ 12برس سے زائد عمر کے بچوں کو دوسری ڈوز دی جائے گی۔