ہوسٹن ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کے موقع پر ہندوستانی۔ امریکی برادری سے خطاب کریں گے۔ ’’ہاؤڈی، مودی‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی تقریب کے منتظمین نے یہ بات بتائی۔ ہوسٹن میں تقریباً پانچ لاکھ ہندوستانی آبادہیں۔ ٹیکساس انڈیا فورم کی جانب سے ’’ہاؤڈی ۔ مودی‘‘ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جو ہوسٹن کی ایک غیرمنفعت بخش این جی او ہے۔ فورم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ تقریب میں ہزاروں ہندوستانی۔ امریکیوں کی شرکت متوقع ہے۔
