واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر بدھ کو کی جانے والی چڑھائی کے بعد کابینہ کے وزرا اور دیگر حکام کے استعفوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ٹرمپ کابینہ میں شامل وزیرِ ٹرانسپورٹ ایلن چاؤ نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ایلن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی بیان بازی کے بعد چہارشنبہ کو ہوئی ہنگامہ آرائی پر وہ شدید پریشان ہیں۔ایلن کے بقول صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں کی جس ریلی سے خطاب کیا۔ اس نے شرکا نے کانگریس کی عمارت مین ہنگامہ آرائی کی اور ہمارے ملک کو ایک تکلیف دہ اور ناقابلِ قبول صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا۔ایلن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی طرح بہت سے لوگوں کو یہ صورتِ حال دیکھ کر تکلیف ہوئی ہے۔ اس لیے وہ اس معاملے پر ایک طرف جھکاؤ نہیں رکھ سکتیں۔یاد رہے کہ ایلن چاؤ سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے اکثریتی رہنما مچ مکونل کی اہلیہ ہیں جو صدر ٹرمپ کے سیاسی اتحادی ہیں۔