امریکہ میں ملازمت کے آغاز سے 90 دن قبل ویزا درخواست داخل کی جاسکتی ہے

   

واشنگٹن۔/12 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے سفارتخانہ نے ویزا درخواست گذاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ملازمت شروع کرنے سے 90 دن قبل ویزا درخواستیں داخل کریں۔ امریکی سفارتخانہ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ آپ کام کیلئے یو ایس ویزا کی درخواست دے رہے ہیں تو آپ 1-797 فارم پر اپنے کام کے آغاز کی تاریخ سے 90 دن قبل درخواست داخل کریں۔‘‘ یو ایس سی آئی ایس کے ویب سائیٹ پر لکھا گیا ہے کہ ’’ 1-797 فارم ایک دستاویز ہے جو امریکی شہریت و ایمیگریشن سرویس کی طرف سے درخواست گذاروں اور ادعاء جات پیش کرنے والوں سے رابطہ یا ایمیگریشن کے فوائد سے مطلع کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ ہندوستانی شہریوں کے لئے امریکی ویزا ہند۔ امریکی تعلقات کے انتہائی اہم مسائل میں شمار کیا جاتا ہے۔