نئی دہلی : سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او آدر پوناوالا نے کہا ہے کہ کووی شیلڈ ویکسین کے ابتدائی 100 ملین ٹیکے حکومت ہند کو 200 روپئے فی ٹیکہ کی خصوصی قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہ ویکسین عوام کو 1000 روپئے فی ٹیکہ فروخت کی جائے گی۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اختیار میں صرف اتنا ہے کہ ہم موجودہ مرحلہ پر ویکسین حکومت ہند کو دے سکتے ہیں۔ عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔