امریکہ میں ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ ایکٹ منظور

,

   


واشنگٹن : امریکہ کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ ایکٹ کو منظوری دے دی ہے جو 2022 ء تک میرٹ اور ضرورت پر مبنی اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی خواتین کے لئے اسکالرشپس کی تعداد کو بڑھائے گا۔ اِس بل کے لئے پاکستانی خواتین کو اِس پروگرام کے تحت کم از کم 50 فیصد اسکالرشپس دینا ہوگا۔ یہ بل صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دستخط کے لئے ارسال کیا جائے گا جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔