امریکہ میں موٹاپے سے سالانہ 4ملین افراد کی موت

   

محفوظ اور جراحی کے بغیر علاج ممکن ، امید کی نئی کرن

واشنگٹن : ایک نئی اسٹیڈی کے مطابق امریکہ میں موٹاپے کے علاج کیلئے محفوظ اور جراحت کے عمل بغیر علاج سے مدد ہوسکتی ہے جہاں موٹاپے کی وجہ سالانہ 4ملین سے زائد لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ نیڈوکرائن سوسائٹی جنرل میں شائع ایک نئے مضمون کے مطابق امریکہ میں تقریباً نصف بالغ افراد اور 20فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں اور ڈاکٹرس وزن کرنے کا علاج کرنے پر توجہ دے رہے ہیں پھر بھی کئی مریضوں کا وہ علاج نہیں ہوپارہا ہے جس کی انہیں ضرورت ہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ موٹاپے کے شکار لوگ کو موربڈٹیز ہونے اور خطرناک مرحلہ تک علاج کروانے کے معاملہ میں پس و پیش کرتے ہیں ۔ انشورنس کوریج کا نہ ہونا اور علاج و معالجہ کے اخراجات بھی دوسری وجوہات ہوتی ہیں جس سے موٹاپے کے علاج میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ بوسٹن میں بیتھ اسرائیل ڈیکوٹینس میڈیکل سنٹر کے کرسٹوس ایس سنٹرورس نے کہا کہ ’’ موٹاپا ہمارے دور کا وبائی بحران ہے ۔ اس مرض سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جیسے ذیابیطس ، جگر کا مرض ، امراض قلب ، حال تک یہ سمجھا نہیں گیا تھا کہ موٹاپے کی جینٹک اور ہارمونی اسباب کیا ہیں اور موٹاپے کی وجہ کس طرح صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ ہم نے حال ہی میں موٹاپے کے سبب کو سمجھنا شروع کیا ہے جو ایک بڑی دریافت ہے ۔جس سے اس کیلئے موثر تھراپیز میں مدد ہوئی ‘‘ ۔ اس آرٹیکل میں ریسرچرس نیمالیکیولر اور ہارمونل راہوں کے تعین کیاجس کی وجہ سے موٹاپا ہوتا ہے ۔ ریسرچرس نے موٹاپے کے علاج کیلئے محفوظ اور مزید موثر تھراپیز کی ضرورت پر روشنی ڈالی بشمول نیوڈرگ ڈیلیوری سسٹم ، ویکسینس جینت تھراپی۔