میامی ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں دو امریکی شہریوں کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے مگرمچھ کو بیر پلاتے ہوئے ویڈیو لیا ۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص اس کا بازو کترنے والے مگرمچھ کو بیرپلارہا ہے ۔
