واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب سپلائی چین متاثر ہونے اور صنعتی پیداوار میں کمی سے امریکہ میں بھی مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔مہنگائی عروج پر ہونے کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتیں30 سال کی بلند ترین سطح پرہے ہیں۔امریکی صدرجوبائیڈن نے مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔