امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ، کئی افراد متاثر

   

واشنگٹن:امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے جس میں ایک درجن افراد نشانہ بن گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بارہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق انہیں رات دو بجے لیوش لاونج میں ایک گڑ بڑ کا اندازہ ہوا جس پر انہوں نے بیک اپ کے لیے وہاں پولیس فورس کو بھیج دیا جس پر معلوم ہوا کہ عمارت کے اندر ایک متحرک حملہ آورموجود ہے۔ سکیورٹی اہلکارو ں نے بروقت کارروائی کرکے شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جب کہ کچھ لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کی مدد سے ہسپتال پہنچے۔