امریکہ میں نومولود کورونا سے فوت

   

نیو یارک۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے گورنر نے کہا کہ وائرس سے ہونے والی کم عمر ترین اموات میں سے ایک میں چھ ہفتہ کا بچہ ہے جو کہ اس وبائی مرض کی پیچیدگیوں سے فوت ہوگیا۔گورنر نیڈ لامونٹ نے ٹویٹ کیا کہ نوزائیدہ کو گذشتہ ہفتے کے آخر میں دواخانہ میں لایا گیا تھا اور وہ دوبارہ زندہ نہیں ہوسکا۔لامونٹ نے کہا رپورٹ نے گذشتہ رات اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوزائیدہ کوویڈ 19 مثبت تھا۔یہ بالکل دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کورونا سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے کہیں بھی ضائع ہونے والی کم عمر ترین زندگیوں میں سے ایک ہے۔پچھلے ہفتے الینوائے حکام نے کہا تھا کہ وہ ایک سال سے کم عمر والے بچے کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں جس نے کورونا وائرس کے لئے مثبت تجربہ کیا تھا۔ایسا لگتا ہے کہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس جو ریاستہائے متحدہ میں کم سے کم 4476 اموات کا سبب بنا ہوا ہے وہ عمر رسیدہ افراد کے لئے زیادہ خطرناک ہے۔