امریکہ میں واقع ہندو مندر میں توڑپھوڑ

   

واشنگٹن ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست کنیٹکی میں نفرت انگیز جرائم کے تحت شرپسندوں نے ایک ہندو مندر میں توڑپھوڑ مچائی اور مورتی پر سیاہ رنگ پوت دیا اور اس کے بعد جاتے جاتے مندر کے ہال میں موجود ایک کرسی میں چاقو دھنسا گئے جو اس بات کی علامت تھی کہ اگر کسی نے کوئی کارروائی کی تو یہ چاقو کرسی کی بجائے شکایت کرنے والے کے جسم میں بھی پیوست ہوسکتا ہے۔ لوئی ولے سٹی میں واقع سوامی نارائن مندر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شرپسندوں نے مندر کی کھڑکیوں کو توڑ دیا۔ مورتی پر سیاہ رنگ پوت دیا اور دیواروں پر نازیبا جملے تحریر کئے۔ دریں اثناء لوئی ولے کے میئر گریگ فشر نے شہر کے عوام کو ہدایت کی ہیکہ اس واقعہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ یہ حرکت جس نے بھی کی ہے انہوں نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔