امریکہ میں ورنگل کے سافٹ ویر انجینئر کی موت

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : امریکہ میں ورنگل سے تعلق رکھنے والا سافٹ ویر انجینئر تاڈی پتری راکیش 40 سالہ کی موت ہوگئی ۔ راکیش دس سال پہلے امریکہ گیا تھا 2014 میں کریم نگر کی تیجسونی سے شادی ہوئی تھی ۔ انہیں دو بچے ہیں ۔ راکیش امریکہ کے شہر ورجینا میں مقیم تھے ۔ ان کے گھر والوں کو اطلاع ملی کہ راکیش کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے ۔ راکیش کے والد ورنگل میں ایک تاجر ہے ۔ راکیش کی موت کی خبر کے ساتھ پورے گھر والوں پر غم کا ماحول پیدا ہوگیا ۔۔ ش