نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکردہ ہندوستانی۔ امریکی مسلم تنظیم وزیراعظم نریندر مودی کے 22 ستمبر کو ہوسٹن میں خیرمقدم کیلئے منعقد شدنی تقریب ’’ہاؤڈی ۔ مودی!‘‘ تقریب کی سرگرم تائید کررہی ہے۔ وسیع تر ہوسٹن کی ہندوستانی امریکی مسلم اسوسی ایشن اور وزیراعظم مودی کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کرنے والے منتظمین میں شامل ہے۔ اسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹر مقبول نے کہا کہ ان کا تعلق وزیراعظم کے حلقہ لوک سبھا وارناسی سے رہا ہے۔