امریکہ میں ویکسین کے جعلی سرٹیفیکٹس کا بازار گرم

   

واشنگٹن :حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ویکسین کارڈ کی شرط کے بعد سے ویکسین لگانے کی مخالفت کرنے والے بعض افراد جعل سازی کا راستہ بھی اختیار کر رہے ہیں۔ درجنوں طلبہ اور اساتذہ کے انٹرویو میں انکشاف ہوا کہ جعلی ویکسین کارڈ حاصل کرنا انتہائی آسان ہے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق انٹرنیٹ پر ویکسین کارڈ کی جعل سازی ایک چھوٹی صنعت بن چکی ہے اور شہری 25 ڈالر میں باآسانی جعلی کارڈ حاصل کرلیتے ہیں۔ امریکی اخبار دی کرانیکل آف ہائی ایجوکیشن کے مطابق 675 کالج اور یونیورسٹیوں میں کورونا ویکسین کا ثبوت فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کئی تعلیمی اداروں میں ویکسین کی تصدیق کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ اس کے لیے صرف اسٹوڈنٹ پورٹل پر کارڈ کی تصویر فراہم کرنا ہی کافی ہے۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا میں گلوبل ہیلتھ پالیسی کے پروفیسر بینجمن میسن مایئر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں الیکٹرانک نظام موجود ہے ، لیکن ان کے برعکس امریکہ میںٹیکہ اندازی کے لیے کاغذ کے ایک کارڈ پر انحصار کیا جا رہا ہے۔