امریکہ میں ٹرین حادثہ،3افرادہلاک

   

مونٹانا : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں۔ٹرین حادثہ میں تین افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ٹرین میں عملہ کے 13ارکان سمیت کم از کم 147افراد سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔جہاںزخمی مسافروں کو ٹرین سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ٹرین حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے فوری طور پرافسوسناک حادثہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ وہ پٹری سے اترنے کی تحقیقات کے لیے “گو ٹیم” کا آغاز کر رہا ہے۔لبرٹی کاؤنٹی شمالی مونٹانا کا ایک انتہائی دیہی علاقہ ہے۔ جس میں روڈ آئی لینڈ کی پوری ریاست سے بڑا ہونے کے باوجود صرف چند ہزار افراد رہتے ہیں۔