امریکہ میں پاکستانی نژاد طالبہ پر تیزاب سے حملہ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : امریکہ کی ریاست نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی نژاد طالبہ نافعہ اکرام پر نامعلوم شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا۔ پولیس حملہ آور کی تلاش میں ہے جبکہ اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ لانگ آئی لینڈ میں مارچ میں نافعہ اکرام پر نامعلوم شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا اور کئی ہفتے ہاسپٹل میں رہنا پڑا ہے۔ 21 برس کی نافعہ اکرام امریکہ کی ہافسٹرا یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔ مارچ کی 17 تاریخ کو رات 8بجے وہ اپنی والدہ کے ساتھ اشیائے خور و نوش لے کر گھر پہنچی ہی تھیں کہ ان پر ایک نامعلوم حملہ آور نے سفید کپ میں موجود سیال مادہ پھینک دیا تھا۔میڈیا کے مطابق اس کپ میں بیٹریوں میں استعمال ہونے والا تیزاب تھا جس کی وجہ سے نافعہ اکرام کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا۔