امریکہ میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کا قتل 14سالہ لڑکی کو سزا

   

واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گاڑی چوری کی واردات کے دوران پاکستانی ڈرائیور کو قتل کرنے والی 14سالہ لڑکی کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق رواں سال مارچ میں دو نوجوان لڑکیوں نے فوڈ ڈیلیور کرنے والی کمپنی ’اوبر ایٹس‘ کے ڈرائیور محمد انور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی۔جرم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے منگل کے روز 14 سالہ لڑکی کو سات سال قید کی سزا سنا دی ہے اور نوعمر قیدیوں کی جیل بھیج دیا۔حادثہ کے وقت ان لڑکیوں کی عمر 13 اور 15 سال تھی۔66 سالہ محمد انور اپنے تین بچوں اور اہلیہ کے ساتھ امریکہ میں 2014 سے رہائش پذیر تھے۔