امریکہ میں پاکستان مخالف مظاہرے کی ہندوستانی کوشش ناکام

   

نیویارک : مودی حکومت کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہندوستانیوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف پہلے سے طے تھا۔ ہندوستان کے اس احتجاج کے پیش نظر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹائمز اسکوائر پہنچ گئی۔ پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد نے ہندوستان کی جانب سے احتجاج کی کوشش ناکام بنا دی۔ دوسری جانب مودی حکومت نے ہندوستان میں سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ایجنڈا ہندوستانی عوام کو سچائی سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے۔