امریکہ میں پولیس کی گشتی گاڑی کی ٹکر سے آندھراپردیش کی طالبہ کی ہلاک کا واقعہ

   

واشنگٹن :امریکہ کے شہر سیٹل میں واقع نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے احاطے میں ایک ہندوستانی طالبہ کی حادثاتی طور پر موت ہو گئی۔ یہ حادثہ 23 جنوری 2023 ک پیش آیا تھا۔ جب پولیس ٹیم گشت پر تھی پولیس کی گاڑی نے سڑک پر چل رہی ایک نوجوان خاتون کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں اس کی لڑکی کی موت ہو گئی۔ اس طالبہ کا نام جھانوی کنڈولا تھا۔ کیون ڈوو نامی پولیس عہدیدار اس وقت گاڑی چلا رہا تھا۔ سیٹل پولیس حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس دوران تحقیقاتی ایجنسی کو ایک ویڈیو موصول ہوا ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گی ہے۔ ویڈیو میں ڈینیئل آڈرر کو ہنستے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔وہ صرف 26 سال کی تھی اس نے مسکراتے ہوئے کہا۔ اوڈرر نے سینئر آفیسر سولن سے بات کرتے ہوئے مسکرا رہا تھا۔ اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے اس کو حادثہ کا مذاق اْڑاتے ہوئے سنا گیا کہ لڑکی نے حادثہ کے بعد 40 فٹ تک چھلانگ نہیں لگائی لیکن وہ مر چکی ہے۔ وہ کہہ رہا تھا کہ ہندوستانی طالب علم کی زندگی کی قدر محدود تھی۔ $11,000 کا چیک لکھنے سے کام ہو جائے گا۔جب پولیس افسر طالب علم کی موت کا مذاق اڑا رہا تھا تو اس کا باڈی کیم یعنی اس کے جسم پر لگا کیمرہ آن تھا۔ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پولیس اب ایک بار پھر سنجیدگی سے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس واقعے کا انکشاف 8 ماہ بعد ہواہے۔ آندھرا پردیش کی رہنے والی جھانوی کمادولا اس سال دسمبر میں اپنی گریجویشن مکمل کرنے والی تھی۔ملزم پولیس اس پر لگائے گئے الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دیا ہے۔ کمیونٹی پولیس کمیشن نے اس معاملے پر تنقید کی ہے اور اسے دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا گیا ہے۔