اوہائیو: امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک اور سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام شہری ہلاک ہوگیا، کولمبس پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہیکہ ایک کال موصول ہونے پر پولیس جب گھر پہنچی تو وہاں گیراج میں ایک آدمی موجود تھا جسکے ایک ہاتھ میں موبائل جبکہ دوسرا ہاتھ پیچھے کی جانب تھا، گیراج میں موجود شخص نے جیسے ہی پولیس کی جانب چلنا شروع کیا تو ایک آفیسر نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیاہ فام شخص ہلاک ہوگیا۔