واشنگٹن، 6 مارچ (یو این آئی) ایران سے جنگ کے نتیجے میں امریکہ میں پٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ایران سے جنگ کے نتیجے میں دنیا کی معیشت ڈانوا ڈول ہو رہی ہے ۔ تیل اور گیس کی ترسیل بند ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی توقع کی جارہی ہے ۔ ایران سے جنگ کے پہلے ہفتہ میں ہی امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور قیمتیں بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہیں۔ امریکہ میں پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب اوسط قیمت 3.25 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جو ہفتہ پہلے کے مقابلے میں تقریباً 27 سینٹ زیادہ ہے ۔ امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی اوسط پٹرول قیمت میں ایک ہی دن میں11 سینٹ تک اضافہ دیکھا گیا جو چار برس میں سب سے بڑا روزانہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں امریکہ میں پٹرول کی قیمتیں 3.25 سے 3.50 ڈالر فی گیلن تک جا سکتی ہیں۔