امریکہ میں پہلا کورونا ویکسین نرس کو دیا گیا

,

   


واشنگٹن: امریکہ میں پیر سے ملک بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع کیا گیا۔ جرمن کمپنی بائیو این ٹیک اور فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ مشی گن میں ایک فیکٹری سے اتوار کو روانہ کی گئی۔ اس کیساتھ ہی امریکہ میں ویکسین کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سب سے پہلے یہ ویکسین ایک نرس کے بشمول صحت کی دیکھ بھال میں مصروف کارکنوں کو اور نرسنگ ہومز میں بزرگ افراد کو لگائی گئی۔ امریکہ کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔