مشی گن : امریکہ میں پہلی مرتبہ کسی سنگین جرم میں ملوث مجرم کے والدین کو بھی جرم کا ذمہ دار قرار دے کر شریک جرم ٹھہرایا گیا ہے۔ نومبر 2021 میں 15 سالہ ایتھن کرمبلی نے امریکی ریاست مشی گن کے سکول میں فائرنگ کرکے 4 طلبہ کو قتل کردیا تھا۔ اس جرم میں ایتھن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب عدالت میں ایک ہفتہ طویل ٹرائل کے بعد جیوری نے گزشتہ روز ایتھن کے والدین جیمز کرمبلی اور ان کی اہلیہ کو بھی قتل کا مجرم قرار دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جیمز نے اپنے بیٹے کو پستول خرید کر دی۔