واشنگٹن : امریکہ نے سیکیورٹی خدشات کے سبب چائنا ٹیلی کام پر پابندی عائد کردی۔خبرایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن نے 60 روز میں چائنا ٹیلی کام کو سروس منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔ایف سی سی کا کہناہے کہ چائناٹیلی کام پر چینی حکومت کی ملکیت، کنٹرول سے قومی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھے ہیں۔امریکہ میں پابندی پر ترجمان چائنا ٹیلی کام کا ردعمل میں کہنا تھا کہ صارفین کی خدمت جاری رکھتے ہوئے تمام دستیاب متبادل پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ چائنا ٹیلی کام امریکہ میں 20 سال سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔چائنا ٹیلی کام چین میں کام کرنے والی تین بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے 110 ممالک میں کروڑوں صارفین کو خدمات پہنچاتی ہے۔