واشنگٹن : امریکہ میں چار بہنوں نے 389سال کی مجموعی عمر کا گنیز عالمی ریکارڈ نام کرلیا ہے ۔ سیوفالز سے تعلق رکھنے والی چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 22اگست کے مطابق 389 سال اور 197 دن ہے ۔ ان بہنوں میں 101سالہ آرلووین جانسن ، 99سالہ مارسین جانسن ،96سالہ ڈورس جانسن اور 93سالہ جویل جانسن شامل ہیں۔