امریکہ میں چھوٹا جیٹ طیارہ گرکر تباہ ،6 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن:امریکہ میں جیٹ طیارہ گرنے سے6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ لاس اینجلس کے جنوب مشرق میں ہوائی اڈے کے قریب ایک کھیت میں گرکر تباہ ہوا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کیمطابق لاس ویگاس سے اڑان بھرنے والا بزنس جیٹ فرانس ویلی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے مسافروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔