کیلیفورنیا: امریکی پولیس نے گزشتہ ماہ کیلیفورنیا سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر چھپکلیوں اور گرگٹ وغیرہ جیسے جانوروں کی اسمگلنگ کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق، کیلیفورنیا کی آکسنارڈ کاؤنٹی کے رہنے والے اس 30 سالہ شخص کا نام ہوزے مانوئیل پیریز ہے جو 2016 سے اب تک 1700 سے زیادہ چھپکلیاں، گرگٹ اور اسی قبیل کے دوسرے چھوٹے بڑے جانور اسمگل کر چکا ہے جنہیں ہوّام (ریپٹائلز) میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ تمام جانور پیریز اور اس کی بہن نے میکسیکو سے امریکہ اسمگل کرکے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیے تھے۔ کئی مرتبہ چھوٹی چھپکلیوں کو انہوں نے اپنے لباس میں چھپا کر امریکہ اسمگل کیا تھا۔چھپکلی اسمگلر کی گرفتاری پچھلے ماہ عمل میں آئی ۔