امریکہ میں چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم ستمبر سے چین سے درآمدشدہ مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو کیمپ ڈیوڈ کے لئے روانہ ہونے سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ امریکہ چین سے درآمد شدہ مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرے گا ۔
اور اس کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت بھی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم ستمبر سے چینی مصنوعات پر نئے ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔