واشنگٹن 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہیک کرلیا جاسکتا ہے۔ اب بھی ان تینوں کو ہیکنگ کا خطرہ لاحق ہے۔ ہیکرس نے مشینوں کو ہیک کرلینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ امریکہ بھر میں ہنوز ووٹنگ مشینوں کا استعمال ہوتا ہے۔ اور ہیکرس کے لئے یہ مشین ہیک کرنا آسان ہے۔ ہیکرس نے 100 ای وی ایمس کو ہیک کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سال ایک پروگرام میں ہیکرس کو ووٹنگ مشینوں کا ٹسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد ان ہیکرس نے 100 مشینوں کو ہیک کرکے دکھایا ہے۔
