امریکہ میں کئی ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم میں رکاوٹ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کئی ہوائی اڈوں پر عارضی طور پر بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے آپریشنل سسٹم میں خلل پیدا ہوا، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بارڈر اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی ) نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ سی بی پی کو مختلف ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم کو عارضی طور پر بجلی تخفیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی بی پی اعلی سطحی سیکورٹی برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی مسافروں کیلئے متبادل وسائل کا استعمال کر رہا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق عارضی بجلی کٹوتی کی وجہ سے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت تاخیر ہو رہی ہے ۔