حیدرآباد : امریکہ میں کار کی ٹکر سے نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ شخص ایم شیکھر ہلاک ہوگیا ۔ یہ حادثہ میری لینڈ ریاست کے شہر ایلیکوٹ میں اُس وقت پیش آیا جب شیکھر سڑک عبور کررہا تھا ۔ یہ حادثہ 19 نومبر کو پیش آیا ۔ شیکھر کے دوست نعش کی واپسی کے انتظامات کررہے ہیں ۔