حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : امریکہ میں ریاست کرناٹک کا ایک طالب علم 9 فروری سے لاپتہ بتایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 22 سالہ ساکیت سرینیواسیا جو امریکہ میں کیلیفورنیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہے ۔ 9 فروری سے وہ لاپتہ ہے ۔ آخری مرتبہ اسے لیک انجا کے قریب دیکھا گیا تھا ۔ ساکیت کے دوستوں کی شکایت کے بعد پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ۔ اپنے دوست کی تلاش میں اس کے دوست بھی پولیس کے ساتھ تلاشی مہم میں شامل ہوگئے ۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے بتایا کہ ساکیت کی تلاش مسلسل جاری ہے اور اس کے افراد خاندان کے ساتھ مسلسل ربط قائم کیا جارہا ہے اور انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد ساکیت کو تلاش کرلیا جائے گا ۔۔ ش