امریکہ میں کوروناوائرس کی پابندی کے باوجود بعض گرجاگھروں میں اجتماعات

   

Ferty9 Clinic

٭ امریکہ میں کوروناوائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے حکام کی جانب عوام کو گھروں پر ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے باوجود چرچس میں اجتماعات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیکساس کے ایک پادری نے بتایا کہ شیطان ہم کو دور رکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ لیوسیانا کے ایک پادری نے کہا کہ ہم قواعد کی خلاف ورزی کررہے ہیں کیونکہ خدا کا حکم ہیکہ اس کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔