واشنگٹن، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں چین کے شہر ووہان سے لوٹے پانچ مسافروں میں خطرناک کوروناوائرس کے علامات پائے گئے ہیں۔امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور بچاؤ سینٹر (سی ڈی سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔سی ڈی سی کی ویکسینیشن اور سانس کی بیماری کے قومی مرکز کی ڈائریکٹر نینسی میس سینئر نے کہا کہ مغربی امریکہ کے آریزونا میں چین سے واپس آئے پانچ افراد میں اس وائرس کے ا ثرات پائے گئے ہیں۔امریکہ کے کیلیفورنیا، الی نوائے اور واشنگٹن میں بھی دیگر چار مسافروں میں اس جان لیوا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ لاس اینجلس کے علاقے کے محکمہ صحت نے کہا‘‘عام لوگوں کو فوری طور پر اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور مقامی لوگ اپنی باقاعدہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں‘‘۔