امریکہ میں کورونا اموات20 ہزار سے متجاوز

,

   

نیویارک، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ -19 نے بھیانک شکل اختیار کر لی ہے اور اس کی وجہ سے اب تک یہاں 20 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اورانجینئرنگ سینٹر سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرکے 20071 پہنچ گئی ہے جبکہ 519453 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد اٹلی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ۔ اٹلی میں کورونا سے اب تک 19468 افراد ہلاک جبکہ اسپین میں 16353 لوگوں نے اس کی زد میں آنے کی وجہ سے جان گنوائی ہے ۔دنیا میں 17 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔