نیویارک، 25مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور اب تک اس بیماری سے ملک میں 706 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔سی ایس ایس ای کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 53740 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
روس میں ریفرینڈم ملتوی
ماسکو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) روسی صدر ولادی میر پوتین نے ملک میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد مجوزہ آئینی اصلاحات پر ریفرینڈم کو ملتوی کر دیا ہے۔ آئینی اصلاحات پر ریفرینڈم 22 اپریل کو منعقد ہونا تھا۔ صدر پوتین نے اس کی کوئی نئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ اب کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے جائزے کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔