واشنگٹن۔26 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ سے سب سے بری طرح متاثر امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20,600 سے زیادہ کیسز کی تصدیق اور اب تک ملک میں تقریباً 98 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس کے 20,634 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو روزانہ آ رہے نئے کیسز سے کم ہے ۔ اتوار کو امریکہ میں کورونا وائرس کے 21,675 نئے کیسزدرج کیے گئے تھے اور 1,108 افراد ہلاک ہوئے۔