واشنگٹن : عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثرہ امریکہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وبا سے ہلا ک ہونے والوں کی تعداد 5,00,159 ہو گئی ہے ، جبکہ متاثرین کی تعداد 2,81,81,128 ہو گئی ہے۔ امریکہ کے کیلیفورنیا ، نیویارک اور ٹیکساس صوبے کورونا سے شدید متاثر ہیں۔ کیلیفورنیا میں کورونا وائرس سے 49,444 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیویارک میں کورونا سے 46،924 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 42،297 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کورونا سے 30،065 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔