امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ ، 58 ہزار ہلاکتیں

,

   

واشنگٹن ، 29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ۔19 ‘سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 58 ہزار سے بھی زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 348 58، افراد ہلاک ہو چکے ہیں اورتقریباََ 399 ،12،10 افراد اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں تقریبا ایک لاکھ مریض اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ امریکہ کے نیویارک اور نیوجرسی صوبے کورونا کے قہر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔

کورونا سے امریکیوں کی ہلاکتیں ویت نام جنگ سے زیادہ ہو گئیں
واشنگٹن ، 29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ویت نام جنگ میں مارے گئے امریکیوں سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس سے امریکہ میں اموات میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوا ہے جہاں مزید ڈھائی ہزار افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں تعداد تقریباً ساٹھ ہزار ہو گئی ہے ۔امریکی نیشنل آرکائیو کے مطابق ویت نام جنگ میں 58 ہزار 220 امریکی مارے گئے تھے جبکہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 266 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔امریکہ کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 34 ہزار 261 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 298 کی حالت تشویش ناک ہے ۔جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار 238 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔دریں اثنا امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاؤچی کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم کیا تو وائرس کے خلاف جنگ میں امریکہ کئی ہفتہ پیچھے چلا جائے گا۔